اسلام آباد: ’’ناروے کپ‘‘ کیلئے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
ناروے کپ میں فارورڈز کھیلنے کیلئے طفیل شنواری، فیصل، شامیر علی اور سعود، مڈ فیلڈرز کے لیئے عبدالوھاب، محمد علی، علی آصف، احمد رضا جبکہ ڈیفینڈرز کیلئے محمد عدیل، عابد علی، عبید اللہ، اسد ناصر شامل ہیں۔
گول کیپر عبداللہ اور ساحل گل بھی ناروے کپ کیلئے اسکواڈ کا حصہ ہیں، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم 27 جولائی کو ناروے کیلئے روانہ ہورہی ہے۔
قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 30 جولائی کو ناروے کے کلب فریگ اوسلو کے خلاف کھیلے گی۔
قومی ٹیم کی کپتانی طفیل شنواری کریں گے جنہیں قطر ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
واضح رہے کہ 30 ممالک سے اسٹریٹ چائلڈ ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لیں گی، ناروے کپ 29 جولائی سے اوسلو میں شروع ہوگا۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم نے ناروےکپ 2015 میں دوسری اور 2016 میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔