بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

ٹیلر سوئفٹ کا کنسرٹ زلزلے کی وجہ بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کے شہر سیٹل میں گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ میں شریک مداح 2.3 شدت زلزلے کا سبب بن گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 22 اور 23 جولائی کے درمیان لیومین فیلڈ اسٹیڈیم میں ٹیلر سوئفٹ کے ایراز ٹور پرفارمنس کے دوران ریکارڈ کی گئی۔

ٹیلر سوئفٹ کے حالیہ کانسرٹ کی دونوں راتوں میں ایک لاکھ 44 ہزار شائقین شریک ہوئے۔

امریکن سیسمولوجسٹ اور واشنگٹن یونیورسٹی کے جیولوجی پروفیسر جیکی کیپلان اورباچ نے انٹرویو میں بتا یا کہ زلزلے کی کیفیت کی وجہ ٹیلر سوئفٹ کے مداح اور کنسرٹ میں موجود ساؤنڈ سسٹم بنا جبکہ کانسرٹ کے نئے ریکارڈ نے 2011 کے سیٹل میں ہی قائم کیے گئے شو کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا جسے بیسٹ کوئیک کا نام دیا گیا تھا۔

’بیسٹ کوئیک‘ ریکارڈ امریکی فٹبال شائقین کی جانب سے نیو اورلینز سینٹس ٹیم کے خلاف کھیل کے دوران جشن مناتے ہوئے پیدا کیا گیا تھا۔

جیکی کیپلان اور باچ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے حالیہ کانسرٹ اور 2011 میں بنے ریکارڈ کے درمیان فرق صرف 0.3 شدت کا تھا لیکن لرزش دگنی اور مضبوط تھی۔

کانسرٹ کی کامیابی کے حوالے سے ٹیلر سوئفٹ کی جانب سے بھی انسٹاگرام پوسٹ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا گیا جس میں ٹیلر سوئفٹ نے سیٹل کنسرٹ کو اپنے بہترین ویک اینڈ قرار دیتے ہوئے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں