اسلام آباد: 14سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مقدمے میں اقدام قتل کی دفعہ سمیت جسم کے بیشتر اعضا کی ہڈیوں کو توڑنے کی دفعات بھی شامل کرلی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ کے گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔
14سالہ رضوانہ کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مقدمے کی دفعات میں اضافہ کردیا گیا، تھانہ ہمک میں درج مقدمے میں اقدام قتل کی دفعہ بھی شامل کرلی گئی۔
مقدمے میں جسم کے بیشتر اعضا کی ہڈیوں کو توڑنے کی دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں۔
سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ پر 14سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کو تشددکا الزام ہے تاہم ملزمہ نے 31 اگست تک لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت بھی حاصل کررکھی ہے۔
وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ بچی کوانصاف کی فراہمی کی ہدایت کر رکھی ہے۔