منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

لاہور میں موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے علاقے مغل پورہ میں موٹرسائیکل ملزمان نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے مغل پورہ پل کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت عمران اور گڈو کے نام سے ہوئی ہے۔

مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کا بہنوئی کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، بہنوئی نے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کی۔
آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سینئر پولیس افسران سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کے علاقے سندر میں نامعلوم افراد نے چلتی گاڑی پر گولیاں برسا دیں، جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے۔

مزمل مصطفی طارق ولد محمد طارق سکنہ ای ایم ای سوسائٹی اور دوسرا نامعلوم شخص گاڑی پر سندر کی طرف جا رہے تھے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں