جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سفاک باپ نے کئی دنوں تک بیٹی کو زنجیروں سے باندھے رکھا

اشتہار

حیرت انگیز

ظلم و ستم پر مبنی ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آگیا ہے، عراق میں ایک بے رحم باپ نے اپنی جوان بیٹی کو لوہے کی زنجیروں سے جکڑ کر ایک ماہ تک قید کیے رکھا۔

کرکوک گورنری میں سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ایسی تصاویر وائرل ہوئی ہیں جن میں مقامی پولیس اہلکار کو ایک نوجوان لڑکی کو زنجیروں سے آزاد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ خاتون کو اس کے بے رحم اور سفاک والد نے تقریباً 30 دنوں تک اپنے گھر میں "قید” کر رکھا تھا، اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز حرکت میں آئیں اور لڑکی کو آزاد کرا دیا۔

لڑکی

کرکوک پولیس کے ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مقامی پولیس کو مصدقہ خفیہ اطلاع ملی کہ ایک باپ نے اپنی بیٹی کو گھر کے اندر قید کر رکھا ہے اور اس کے پاؤں اور ہاتھوں کو زنجیروں میں جکڑ کر تالا لگایا ہوا ہے۔ والد نے خاندانی وجوہات کی بنا پر بیٹی کو قید کر رکھا تھا۔

پولیس فوری طور پر اس گھر پر پہنچ گئی اور لوہے کو کاٹنے کے لیے ایک ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے نوجوان خاتون کو تالا کاٹ کر آزاد کیا اور اسے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

زنجیروں

رپورٹ کے مطابق پولیس نے مذکورہ خاتون کے والد کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کیخلاف ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد مقدمہ عدالت منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ عراق میں گھریلو تشدد کے واقعات 15 ہزار سالانہ سے تجاوز کرگئے ہیں، گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے ایک بل حکومتی کابینہ نے سال 2020 میں منظور کیا تھا لیکن اس بل کو تاحال پارلیمنٹ سے منظور نہیں کرایا جاسکا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں