بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

جیا بچن نے ریکھا کو تھپڑ رسید کر دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: 1980ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’رام بلرام‘ کی عکس بندی کے دوران ریکھا اور جیا بچن کے درمیان ہونے والی لڑائی کی حقیقت سے آج بھی لوگ لاعلم ہیں۔

’رام بلرام‘ میں میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ ریکھا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا لیکن اس کی شوٹنگ کے دوران جیا بچن نے اداکارہ کو ہٹانے کیلیے سازش رچائی تھی۔

کہا جاتا ہے کہ جیا بچن نے فلم کے پروڈیوسر ٹیٹو ٹونی پر دباؤ ڈالا کہ وہ ریکھا کی جگہ زینت امان کو شوہر امیتابھ بچن کے مقابلے میں کاسٹ کرے۔

- Advertisement -

ریکھا اس بارے میں جان چکی تھیں کہ جیا بچن نے انہیں فلم سے الگ کرنے کیلیے ٹیٹو ٹونی پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ اداکارہ نے سازش کو ناکام بنانے کیلیے فلم کے ڈائریکٹر وجے آنند سے بات کی تاہم انہوں نے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ وہ ٹیٹو ٹونی کو قائل کریں۔

انہوں نے وجے آنند سے کہا کہ وہ فلم میں بلا معاوضہ کام کرنے کیلیے تیار ہیں۔ ریکھا کی جانب سے یہ ایک ایسی پیشکش تھی جسے ڈائریکٹر مسترد نہ کر سکے اور یوں ’رام بلرام‘ ریلیز ہوئی جس نے کامیانی کے جھنڈے گاڑے۔

سازش کی ناکامی پر جیا بچن پہلے ہی غصے میں تھیں اور ایسے میں انہوں نے امیتابھ بچن اور ریکھا کو اکیلے میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھ لیا۔

کہا جاتا ہے کہ جیا بچن نے طیش میں آکر ریکھا کو شوہر کے سامنے تھپڑ رسید کیا اور موقع سے روانہ ہوگئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں