ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

منگلہ اور تربیلہ ڈیم 85 فیصد سے زائد پانی سے بھرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

منگلہ ڈیم 86 فیصد اور تربیلہ ڈیم 88 فیصد پانی سے بھر چکے ہیں جبکہ دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کاسیلاب ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال بدستور موجود ہے جب کہ منگلہ ڈیم 86 فیصد اور تربیلہ ڈیم 88 فیصد پانی سے بھر چکے ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی اور اسلام ہیڈ میں بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر زیادہ پانی کی آمد ے باعث نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 24 گھنٹے کے دوران طوفانی بارشوں کا امکان ہے، سیالکوٹ اور نارووال کے ندی نالوں میں 24 گھنٹے کے دوران طغیانی آسکتی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی نالہ لئی میں طغیانی کاخدشہ موجود ہے، ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں