اشتہار

’’معاشی شہ رگ کراچی میں تسلسل سے بجلی کی فراہمی ناگزیر ہے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر سندھ نے کہا ہے کہ معاشی شہ رگ کراچی میں تسلسل سے بجلی کی فراہمی ناگزیر ہے، کےالیکٹرک کو بجلی کی تسلسل سے فراہمی کا پابند کرنا ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے ملاقات کی جس میں بجلی کی پیداوار، کراچی میں بجلی کی فراہمی اور وفاقی حکومت کے اقدامات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ کراچی معاشی شہ رگ ہے جہاں تسلسل کے ساتھ بجلی کی فراہمی ناگزیر ہے۔

- Advertisement -

گورنر سندھ نے زور دیا کہ کےالیکٹرک کو بجلی کی تسلسل سےفراہمی کا پابند کیا جائے، معاشی، صنعتی اور کاروباری ترقی میں توانائی کا کلیدی کردار ہے، رہائشی علاقوں کے ساتھ ساتھ صنعتی و کاروباری علاقے بھی بجلی کی عدم فراہمی سے متاثر ہیں۔

ملک کے وزیر توانائی کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار اور طلب میں فرق کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

خرم دستگیر نے کہا کہ کےالیکٹرک کے حکام سے شہر کراچی سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے حوالے سے بات کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں