پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر میں آگ لگنے کا واقعہ، ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: لاہورایئرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر میں آگ لگنے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں انکشاف ہوا کہ سی اے اے فائرٹینڈرٹائم پر نہیں پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورایئرپورٹ پرامیگریشن کاؤنٹر میں آگ لگنے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ وزیرہوابازی خواجہ آصف کو پیش کردی گئی۔

وزیرہوابازی اور سیکرٹری ایوی ایشن کوپیش ابتدائی رپورٹ کے نکات سامنے آئے ، جس میں بتایا کہ ابتدائی رپورٹ کےمطابق آگ صبح 5:23پرلگی، 8 بجے قابو پایا۔

- Advertisement -

ذرائع نے انکشاف کیا کہ آگ لگنے کےبعد سی اے اے فائرٹینڈرٹائم پر نہیں پہنچے اور نہ ہی بروقت اقدامات لیے گئے جبکہ فائر شعبہ کےحکام نےایس او پی پر بھی عمل نہ کیا۔

سول ایوی ایشن کے 2 اعلیٰ حکام کو فوری لاہور پہنچنے کاحکم دے دیا گیا ، ایڈیشنل ڈی جی سی اے اے اورڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹس کو پہنچنے کا حکم دیا۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ ایئرپورٹ پر خصوصی امیگریشن ایریا میں شارٹ سرکٹ ہوا ، الصبح شارٹ سرکٹ سےپیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پالیا گیا۔

سی اے اے کا کہنا تھا کہ حج اور دیگر انٹرنیشنل فلائٹس کو ڈومیسٹک سائیڈ سے ڈیل کیا جارہا ہے، ڈومیسٹک فلائٹ آپریشنز بھی جلد بحال ہونے کی توقع ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں