پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز کی گئی کمی کے بعد اب سینکڑوں روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں ایک ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 1951 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 23 ہزار روپے ہوگئی۔

- Advertisement -

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد قیمت 175254 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں استحکام کے بعد بالترتیب 2800 روپے اور 2400.54 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں