کراچی کے علاقے سلطان آباد میں ایک گھر کے اندر مبینہ طور پر کیڑے مار دوا کے اسپرے نے بھائی بہن کی جان لے لی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے اس متعلق بتایا کہ مبینہ طور پر زہریلی گیس کے اخراج سے 7 سالہ فرحان جاں بحق ہوا جبکہ 15 سالہ لڑکی بھی زہریلی گیس کے باعث دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق زہریلی گیس سے متاثرہ لڑکی اور 3 بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جاں بحق بچے آپس میں بہن بھائی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ دیگر دو بچے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، بچوں کے والد کا بیان قلمبند کر لیا جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔