اتوار, جون 29, 2025
اشتہار

سرکاری دستاویزات اورخفیہ معلومات لیک ہونے سے بچانے کیلئے حکومت کا اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سرکاری دستاویزات اور خفیہ معلومات لیک ہونے سے بچانے کیلئے حکومت  نے اہم اقدام کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق حکومت نے خفیہ معلومات لیک ہونے سے بچانے کیلئے ذاتی موبائل فون، ای میل اور سوشل میڈیا کے استعمال کیلئے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت نے گائیڈ لائنز وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور تمام صوبوں کو بھجوادیں، گائیڈ لائنز کے مطابق حکومتی ملازمین خفیہ، حساس اجلاسوں میں اسمارٹ فونز نہ لیکر جائیں۔

گائیڈ لائنز میں کہا گیا کہ واٹس اپ، فیس بک، انسٹا گرام سے متعلق حفاظتی اقدامات پر عمل کیا جائے گا اور سرکاری دستاویزات کو میڈیا اپیلی کیشنز پر شیئر نہیں کیا جائے گا۔

حکومتی ملازمین گھر سے خفیہ اجلاسوں کے انعقاد سے گریز کریں گے اور گھر کے پرنٹرز سے سرکاری دستاویزات کو پرنٹ نہیں کیا جائے۔

گائیڈ لائنز کے مطابق سننے والے ڈیوائسز سمارٹ فونز، مائیکرو فونز، بے بی مانیٹرز کو ڈس ایبل کیا جائے، حکومتی ملازمین سوشل میڈیا پر ذاتی معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں