پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

ورلڈکپ: حکومت نے ٹیم بھارت بھیجنے کی اجازت دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت نے بھارت میں ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو شرکت کی اجازت دیدی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے کہا ہےکہ کھیلوں کو سیاست کیساتھ نہیں ملایا جانا چاہیے اس لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کیلئے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا فیصلہ اس کے تعمیری اور ذمہ دارانہ رویہ کو ظاہر کرتا ہے جب کہ بھارت کا رویہ متعصبانہ ہے کیونکہ بھارت نے ایشیا کپ کیلئے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو اپنی کرکٹ ٹیم کی سلامتی کے بارے میں گہری تشویش ہے ہم سیکورٹی خدشات کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بھارتی حکام تک پہنچا رہے ہیں امید کرتے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورے کے دوران اس کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا بھارت کیساتھ تعلقات کھیلوں سےمتعلق ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں رکاوٹ نہیں بننےچاہیے۔

پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے بھارت جائے گا۔ حکومت سیکیورٹی وفد تشکیل دیگی،سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو شامل کیا جائےگا۔

وفد میں پی سی بی کے سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہوں گے۔ وفد بھارت میں قومی ٹیم کے سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لے گا۔ وفدکی رپورٹ کی روشنی میں ہی ٹیم کو بھارت بھجوانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل 2016 میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل بھی پاکستان کا سیکیورٹی وفد بھارت گیا تھا۔ تمام اہم ٹورز سے قبل سیکیورٹی وفد بھجوانا کسی بھی ملک کی صوابدید ہوتا ہے۔

حکومت نے قومی ٹیم کی سیکیورٹی کا معاملہ آئی سی سی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں