جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے، پاکستان نے بھارت کو واضح کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ بھارت کو واضح الفاظ میں کہہ دیا پاکستانی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئےٹیم کوبھارت بھیجنے کا فیصلہ کیاہے، پاکستان متواتر کہتا ہے کہ کھیلوں کو سیاست کی نظر نہیں کیا جانا چاہیے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمجھتاہے بھارت سے دوطرفہ تعلقات کوعالمی کھیلوں میں رکاوٹ نہیں بنناچاہیے، پاکستان کا فیصلہ تعمیری اور ذمہ دارانہ رویےکا عکاس ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ کھیلوں پر بھی بھارت کا رویہ متعصبانہ ہے، امید ہےقومی ٹیم کےدورہ بھارت کےدوران مکمل تحفظ یقینی بنایاجائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کامؤقف ہے سیاست اور کھیل کو الگ الگ رکھاجائے، توقع ہے پاکستانی ٹیم کو بھارت میں مطلوبہ سیکیورٹی دی جائے گی۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مذاکرات کیلئے بال اب بھارت کی کوٹ میں ہے، بھارت کئی سال سےکھیلوں کوسیاست کی نظر کر رہا ہے، بھارت نے ایشیا کپ میں پاکستان میں شرکت سے معذرت کی، پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزےجاری نہیں کئے لیکن پاکستان کھیلوں کوسیاست کی نظر نہیں کرتا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ بھارت کو واضح الفاظ میں کہہ دیا پاکستانی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے، پاکستانی کرکٹ ٹیم کےبھارت میں سیکیورٹی پر تحفظات ہیں ، پاکستان ٹیم مختلف شہروں میں ورلڈ کپ کےمیچ کھیلے گی، اس حوالے سے بھارت کیساتھ سفارتی و دیگر چینلز کے ذریعے رابطےمیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں