کینیڈین وزیرِاعظم بھی فلم باربی کے رنگ میں رنگ گئے اور گلابی رنگ کی جیکٹ پہن لی، ٹروڈو کا انداز بھی سوشل میڈیا صارفین کو بھاگیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹن ٹرڈو کو بھی’باربی کا بُخار‘چڑھ گیا، کینیڈین وزیرِاعظم نے بھی گلابی رنگ کی جیکٹ پہن لی۔
ٹروڈو نے بیٹے زیوئیر کے ساتھ فلم دیکھنے کے لیے کی خصوصی تیاری کی اور دونوں باپ بیٹے نے گلابی رنگ کی جیکٹ زیب تن کر لی۔
بیٹے کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے ٹرڈو نے لکھا ‘وی آر ٹیم باربی’ … ٹروڈو کا انداز بھی سوشل میڈیا صارفین کو بھاگیا۔
View this post on Instagram
ایک صارف نے ٹروڈو کو دورِ حاضر کا کین قرار دیا تو ایک صارف نے ٹرڈو کی ہلکے گلابی رنگ میں سوٹ پہنے تصویر شئیر کر دی۔
یاد رہے گذشتہ ہفتے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور خاتون اوّل صوفی گریگوائر نے شادی کے 18 سال بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لیں تھیں۔
جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اہلیہ سے علیحدگی کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا میں یہ حقیقت بیان کر رہا ہوں کہ بہت معنیٰ خیز اور مشکل گفتگو کے بعد صوفی گریگوائر اور میں نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے لکھا تھا کہ ’لیکن ہمیشہ کی طرح ہم گہری محبت اور احترام کے ساتھ ایک خاندان کی طرح رہیں گے۔ جس طرح ہم نے ہر چیز کیلیے ایک ساتھ بنیاد ڈالی آگے بھی کرتے رہیں گے۔‘