پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ جویریہ اور سینئر اداکار شمعون عباسی کی بیٹی ابھرتی ہوئی اداکارہ عنزیلہ عباسی ایک پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عنزیلہ عباسی نے اپنی شادی اور ولیمے کی چند تصاویر شیئر کی ہے جبکہ متعدد سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ویڈیوز وائرل ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ عنزیلہ عباسی نے شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی اور ولیمے کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی۔
View this post on Instagram
مذکورہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ عنزیلہ عباسی نے اپنی شادی کے پُرمسرت موقع پر سفید رنگ کا شراوہ زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر اور مصنف تاشفین انصاری نے بھی میچنگ کرتے ہوئے سفید سوٹ بوٹ کا انتخاب کیا۔
View this post on Instagram
دوسری جانب بیٹی کی شادی پر پاکستان کی اداکارہ جویریہ عباسی نے سبز رنگ کا جوڑا پہن کر مکمل روایتی انداز کا انتخاب کیا۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ ولیمے کی تقریب سے وائرل ہونے والی تصاویر میں بھی اداکارہ عنزیلہ عباسی اور ان کے شوہر تاشفین انصاری کو میچنگ کرتے ہوئے مروون اور بلیک رنگ کے لباس میں دیکھا گیا جبکہ اداکارہ جویریہ سیاہ ساڑھی میں جاذب نظر آئیں۔
واضح رہے کہ عنزیلہ عباسی جویریہ کے سابق شوہر شمعون عباسی کی اکلوتی بیٹی ہیں، اداکارہ نے ٹی وی ڈراموں میں قدم رکھنے سے پہلے فیشن ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔