منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

ہزارہ ایکسپریس حادثے کے بعد ٹرینوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ پیش آنے کے باعث لاہور اور فیصل آباد سے آنے والی ٹرینوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ہزارہ ایکسپریس ٹرین کے سانحے کے بعد لاہور اور فیصل آباد سے آنے والی ٹرینوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے، اب قراقرم ایکسپریس لاہور سے کراچی کے لیے سہ پہر 3 کے بجائے اگلے دن صبح 5 بجے روانہ ہوگی۔

بزنس ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس ٹرین کو آج کے لیے کینسل کردیا گیا ہے، فیصل آباد سے ملت ایکسپریس اور پاکستان ایکسپریس کو ایک ٹرین کی صورت میں چلایا جارہا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ جو مسافر سفر نہیں کرنا چاہتے ان کے لیے فل ریفنڈ کی سہولت موجود ہے، باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق رواں دواں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں