کراچی : اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے کراچی کے تھانہ شاہ لطیف کی حدود سے دو ماہ قبل اغوا کئے گیے بچے کو کشمور سے بازیاب کروالیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے کشمور میں کارروائی کرتے ہوئے شاہ لطیف کے علاقے سے اغوا کئے گئے 7سالہ بچے کو بازیاب کرالیا۔
ایس ایس پی اے وی سی سی ذیشان شفیق نے بتایا کہ مغوی بچےکو 2 ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا، مغوی عاصم کے اغوا کا مقدمہ شاہ لطیف تھانے میں درج ہے۔
- Advertisement -
ذیشان شفیق کا کہنا تھا کہ اغواکاروں نے 7 سالہ عاصم کی رہائی کیلئے 50لاکھ تاوان مانگا تھا، ڈی ایس پی ممتاز مگسی کی سربراہی میں ٹیم نے کشمور،کرمپور میں کارروائی کی اور بچےکو بازیاب کرایا۔