پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

سعودی عرب: ملازمین کیلیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے ملازمین کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ’تحفظ اجور‘ نظام متعارف کروا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے اس نظام کے تحت نجی اداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ’مدد‘ پورٹل کے ذریعے ملازمین کی تنخواہیں بروقت بینکوں میں جمع کروائیں گے۔

وزارت نے جاری کردہ بیان میں خبردار کیا کہ جن نجی اداروں نے ’تحفظ اجور‘ نظام کی خلاف ورزی کی انہیں مقررہ سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

- Advertisement -

سعودی حکومت کی جانب سے یہ اقدام نجی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت اور منظم طریقے سے ادائیگی کیلیے اٹھایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں