قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے نگراں وزیراعظم کیلئے 3 نام فائنل کر لئے۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے کل وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کروں گا جس میں اپوزیشن کے فائنل کیے گئے نام پیش کروں گا۔
الیکشن کے انعقاد سے متعلق سوال پر انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ انتخابات مارچ 2024 میں نظر آرہے ہیں۔
قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگراں وزیراعظم کے تقرر کا عمل آٹھ دن میں مکمل کرنا ہوگا۔
نگران وزیراعظم کیلئے 3 نام وزیراعظم اور 3 اپوزیشن لیڈر دے گی ،3 دن میں اتفاق نہ ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔
پارلیمانی کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی قائم کریں گے ، کمیٹی کےپاس بھی نگران وزیر اعظم کےتقرر کیلئے3دن ہوں گے ، اگر پارلیمانی کمیٹی بھی فیصلہ نہ کر سکی تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا۔
الیکشن کمیشن2دن میں نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کرے گا ، قومی اسمبلی تحلیل کے بعد8روز میں نگراں وزیراعظم کا عمل مکمل کرنا ہو گا۔
نگراں وزیراعظم کے تقرر تک موجودہ وزیراعظم فرائض انجام دیتے رہیں گے۔