بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

پندرہویں قومی اسمبلی کا آج آخری اجلاس ، وزیرا عظم الوداعی خطاب کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پندرہویں قومی اسمبلی کا آخری اجلاس آج ہوگا ، اجلاس سے وزیرا عظم شہباز شریف الوداعی خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پندرہویں قومی اسمبلی کا آخری اجلاس آج ہوگا، اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس میں پانچ نکات شامل ہیں۔

دو بجے شروع ہونے والے اجلاس سے وزیرا عظم شہباز شریف الوداعی خطاب کریں گے اور شام ساڑھے پانچ بجے ارکان کا گروپ فوٹو سیشن ہو گا۔

- Advertisement -

وزیراعظم آج اسمبلی تحلیل کرنےکیلئے سمری صدر مملکت کو ارسال کریں گے۔

دوسری جانب اراکین قومی اسمبلی کو الوداعی ڈنر کے دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں، ایم این ایزکوگروپ فوٹو اور الوداعی ڈنرمیں شرکت کی دعوت دی گئی۔

اسپیکرقومی اسمبلی کی جانب سےایم این ایزکودعوت نامےبھجوائےگئےہیں ، اراکین قومی اسمبلی کاگروپ فوٹو سیشن9اگست شام ساڑھے 5 بجے ہوگا۔

اراکین قومی اسمبلی کا الوداعی ڈنر 9 اگست رات ساڑھے 7 بجے ہوگا۔

یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج حکومت ختم ہوجائے گی صدرکواسمبلیاں تحلیل کرنے کی سمری بھیج دیں گے، خواہش ہے قبر میں جانے سے پہلے قائد اعظم کا پاکستان دیکھ لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں