اسلام آباد: قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کردی گئی، وزیراعظم سمری صدر مملکت کو ارسال کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی تحلیل کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی ،ذرائع نے بتایا کہ سمری وزارت پارلیمانی امور نے ارسال کی۔
اذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اسمبلی تحلیل کی سمری صدر مملکت کو ارسال کریں گے۔
خیال رہے 15 ویں قومی اسمبلی کا آخری اجلاس آج ہورہا ہے ، قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس سے وزیراعظم خطاب کریں گے۔
پارلیمنٹ کے ایوان زیریں سے خطاب کے بعد وزیراعظم کی جانب سے پاکستان کی 15ویں قومی اسمبلی کی تحلیل کے لیے سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کی جائے گی۔
یاد گذشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ کل ہم اپنی مدت پوری کر رہے ہیں کل صدر پاکستان کو اسمبلی تحلیل کیلئے لکھ کر بھیج دوں گا۔
اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف جی ایچ کیو سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ کل آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے اقتدار نگراں حکومت کے حوالے کر دیں گے۔