پیر, دسمبر 30, 2024
اشتہار

رنویر اورعالیہ کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ نے کروڑوں کما لئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ اور رومانوی اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ باکس آفس پر چھا گئی ہے، مجموعی طور پر فلم کی کمائی 113.88کروڑ بھارتی روپے پر پہنچ چکی ہے۔

’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ نے باکس آفس پر عالیہ بھٹ کی جیت کے سلسلے کو برقرار رکھا ہے، جبکہ رنویر سنگھ کے لئے بھی یہ فلم صبح کی تازہ ہوا کا جھونکا بن کر سامنے آئی ہے۔

بالی وڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر انڈسٹری میں دھرما پروڈکشن کے 25 سال مکمل ہونے پر اپنی نئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ سے بڑے پردے پر واپس آئیں ہے۔

- Advertisement -

راکی اور رانی کی پریم کہانی ایک کامیڈی رومانوی فلم ہے جس میں بالی وڈ کی چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں امیتابھ بچن کی اہلیہ دیا بچن، دھرمندر، شبانہ عظمی جیسے بڑے اور سینئر اداکار بھی شامل ہیں۔

کرن جوہر نے جب اس فلم کا پوسٹر جاری کیا تھا تو اُن کا کہنا تھا کہ بالی وڈ میں اپنی ہدایتکاری کے کیرئیر کے 25 برس مکمل ہونے کے موقع پر ناظرین کیلئے ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ پیش کر رہا ہوں۔

کرن جوہر نے دھرما پروڈکشن کی اپنی تمام فلموں کی جھلکیوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’میں نے ڈائریکٹر کی کرسی پر جو جادوئی 25 سال گزارے ہیں ان کے لیے شکر گزاری کے سوا کچھ نہیں ان 25 سالوں میں میں نے بہت کچھ سیکھا۔‘

Comments

اہم ترین

مزید خبریں