پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

’ڈان 3‘: اب 11 ملکوں کی پولیس رنویر سنگھ کی تلاش میں ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف اداکار و فلمساز فرحان اختر نے بالآخر ڈان فرنچائز کی تیسری قسط میں مرکزی کردار کیلیے بالی وڈ اسٹار رنویر سنگھ کا انتخاب کر لیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز فرحان اختر نے ’ڈان 3‘ بنانے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ میں ہی بھی واضح کیا تھا کہ تیسری قسط میں سُپر اسٹار شاہ رخ خان نہیں بلکہ میرا پسندیدہ باصلاحیت اداکار ہوگا۔

فرحان اختر کے مذکورہ اعلان نے شاہ رخ خان کے مداحوں کو شدید مایوس کیا تھا جو اپنے پسندیدہ اداکار کو دوسری مرتبہ ڈان کے روپ میں دیکھنے کیلیے بے تاب تھے۔

- Advertisement -

اداکار و فلمساز نے ’ڈان 3‘ کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ ٹیزر میں رنویر سنگھ کو ایکشن میں دیکھ کر ان کے مداح انتہائی خوش ہیں۔

گزشتہ روز فرحان اختر نے ڈان فرنچائز کی تیسری قسط بنانے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 1978 میں امیتابھ بچن کے کردار نے دیکھنے والوں کو اپنی گرفت میں لے لیا تھا اور اس کے بعد 2006 میں شاہ رخ خان نے اسکرین پر دھوم مچائی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے شاہ رخ خان کے ساتھ ایک نہیں بلکہ دو فلمیں بنانے کے دوران بہت اچھا وقت گزارا اور یہ تجربات میرے دل کے بہت قریب ہیں۔ ’اب وقت آگیا ہے کہ ڈان کی وراثت کو آگے بڑھایا جائے۔ نئی کہانی میں ہمارے ساتھ ایک ایسا اداکار شامل ہونے والا ہے جس کی قابلیت کا میں دیوانہ ہوں۔‘

فرحان اختر نے اپنے بیان میں یہ نہیں بتایا تھا کہ شاہ رخ خان کی جگہ وہ کس اداکار کو مرکزی کردار کی ذمہ داری سونپنے والے ہیں لیکن خبریں گردش کر رہی تھیں کہ رنویر سنگھ کو ’ڈان 3‘ کیلیے فائنل کیا گیا ہے اور آج یہ خبریں درست ثابت ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں