پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

عوام کیلیے خالی خزانہ، منتخب نمائندوں کے لیے شاہی کھانا

اشتہار

حیرت انگیز

سوا سال تک خالی خزانے کا راگ الاپنے والی حکومت کے آخری روز قومی اسمبلی کے اراکین کے اعزاز میں شاہی ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔

پی ڈی ایم اور 13 جماعتوں پر مشتمل اتحادی حکومت گزشتہ شب ختم ہوگئی۔ اس حکومت کے سوا سالہ دور میں ملک شدید معاشی بحران کا شکار رہا اور دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا خود وزیراعظم اور وزرا اس بات کا برملا اظہار کرتے رہے کہ ملک کو سنگین معاشی بحران کا سامنا ہے عوام سے قربانیاں مانگی گئیں پھر مہنگائی کو پہاڑ کھڑا کرکے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا گیا جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے یہ کہا کہ ناک رگڑ کر یہ معاہدہ کیا۔

تاہم اسی بدترین معاشی بحران سے دوچار ملک پر حاکم حکومت کے آخری روز ممبران اسمبلی پر قومی خزانہ پانی کی طرح بہایا گیا۔ عوام کے لیے خالی خزانہ لیکن منتخب نمائندوں کے لیے شاہی کھانا پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

گزشتہ شب قومی اسمبلی کی تحلیل سے قبل اسپیکر کی جانب سے اراکین اسمبلی کے لیے شاہانہ ضیافت کا اہتمام کیا گیا جس کا مینیو پڑھ کر عوام کی آنکھیں حیرت سے کھلی رہ جائیں گی۔

اراکین اسمبلی کے لیے جس پرتکلف شاہانہ عشایے کا اہتمام کیا گیا، اس میں لبنانی بون لیس بوٹی، مٹن کنّہ، بخارا پلاؤ تو شامل تھا اس کے ساتھ تُرک ریشمی کباب، چکن بون لیس ہانڈی اور بھنڈی مصالحہ سے اس ضیافت کو خاص تڑکا لگایا گیا جب کہ میاں جی کی مشہور دال کو بھی مینیو میں شامل کیا گیا تھا۔

 

الوادعی ڈنر کے مینو میں تین اقسام کی سلاد شامل تھیں اس کے ساتھ ہی منہ میٹھا کرنے کے لیے کھیر، قلفہ اور کسٹرڈ بھی رکھا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں