جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ورکرز کی ترسیلات زر میں 19.7 فیصد کی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

رواں مالی سال کے پہلے ہی ماہ ورکرز کی ترسیلات زر میں 19.7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جولائی میں وصول ہونے والی ورکرز کی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق رواں مالی سال جولائی میں ترسیلات زر 2 ارب 2 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی موصول ہوئیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جون 2023 کے مقابلے میں جولائی میں ترسیلات زر میں 7 فیصد کی کمی ہوئی۔ گزشتہ مالی سال جولائی میں 2 ارب 51 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں تھیں۔

- Advertisement -

مرکزی بینک کے مطابق سعودی عرب سے 48 کروڑ67 لاکھ ڈالر، جبکہ یو اے ای سے 31 کروڑ 51 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔ یو کے سے 30 کروڑ57 لاکھ ڈالر جبکہ امریکہ سے 23 کروڑ 81 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں