منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں خارجہ پالیسی کو بہت نقصان پہنچا، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں خارجہ پالیسی کو بہت نقصان پہنچا، چیئرمین پی ٹی آئی نے سعودی عرب جیسے ملک کے ساتھ تعلقات خراب کیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی کو چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں بہت نقصان پہنچا، سعودی عرب کو نیچا دکھانے کے لیے بلاک بنانے کی کوشش کی گئی۔

انھوں نے مزید کہا کہ بلاک بنا کر سعودی عرب کو تنہا کرنے کی کوشش کی گئی، کونسا موقع اور مشکل تھی جس میں سعودی عرب نے ساتھ نہ دیا ہو، زلزلہ، سیلاب ہر موقع پر سعودی عرب ہمارے ساتھ کھڑا ہوا۔

- Advertisement -

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دورمیں جو ہوا اتنی خراب صورتحال کا سوچا بھی نہیں جاسکتا، چیئرمین پی ٹی آئی کا بیانیہ تھا کہ امریکی سازش سے حکومت گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کابیانیہ سب جھوٹ تھا، اگر ایسا ہوتا تو روس سے سستا تیل نہ لیتے نہ چین سے تعلقات بحال ہوتے، اگرسائفر کے مندرجات درست ہیں تویہ ایک بہت بڑاجرم ہے، سائفر سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کے 2 اجلاس ان کی سربراہی میں ہوئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسد مجید نے واضح کہا کہ ان کی ڈونلڈ لو سے ملاقات میں سازش کی بات نہیں ہوئی، قمر باجوہ اور سروسز چیفس نے بھی تائید کی تھی پاکستان کے خلاف سازش نہیں ہوئی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بعد میں خود کہا تھا امریکا نے سازش نہیں کی، امریکی سازش سے حکومت آئی ہوتی تو یہ ہمارے لیے ڈوب مرنے کا مقام تھا۔

انھوں نے کہا کہ یہ توقع نہ تھی اس طرح کا زہر کوئی پاکستانی وزیراعظم ملک کے خلاف اگلے گا، یہ سب چھوٹ کا پلندہ ہے دور دور تک کوئی حقیقت نہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ امریکا سے تعلقات میں بگاڑ کو باہمی احترام، اعتماد پر لانے کے لیے بہت محنت کی، نگران وزیراعظم کا نام ابھی نہیں بتا سکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں