منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

شاہ رخ خان کے گھر بجلی کا بل کیوں نہیں آتا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے بجلی کے استعمال کے باوجود اس کا بل نہ آنے کی حیران کُن وجہ سے پردہ اٹھا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اس وقت اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’جوان‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے مداحوں سے گفتگو کی۔

شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔ ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ آپ کے گھر بجلی کا کتنا بل آتا ہے؟

- Advertisement -

سُپر اسٹار کا جواب بالکل حیران کر دینے والا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ ’ہمارے گھر میں پیار کا نور پھیلا ہوا ہے۔ اُسی سے روشنی ہوتی ہے، بل نہیں آتا۔‘

ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی پیشکش فلم ’جوان‘ کے ڈائریکٹر ایٹلی ہیں جبکہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اس پروجیکٹ کی پروڈیوسر ہیں۔

فلم دنیا بھر کے سنیما گھروں میں 7 ستمبر 2023 کو ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہوگی۔ توقع ہے کہ یہ فلم ‘پٹھان‘ کی طرح ریکارڈ توڑ بزنس کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں