لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب معروف کشمیری رہنما شیخ عبد العزیز کی15ویں برسی منائی جا رہی ہے، انہیں شہید عزیمت کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف کشمیری رہنماشیخ عبدالعزیز کو بچھڑے15 برس مکمل ہوگئے ، آج لائن آف کنٹرول کےدونوں طرف مردحر شیخ عبد العزیزکی15ویں برسی منائی جا رہی ہے۔
شیخ عبد العزیز1952میں ضلع پمپورمیں پیدا ہوئے ، وہ جموں و کشمیر پیپل زلیگ کے چیئرمین اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ممتاز رہنما رہے۔
کشمیریوں کےحق خودارادیت اوراقوام متحدہ کے زیراہتمام کشمیرمیں ریفرنڈم کے پُرزور حامی رہے جبکہ مسئلہ کشمیر پراصولی مؤقف سےپیچھےنہ ہٹنےپرزندگی میں بارہاپابند سلاسل بھی رہے۔
11 اگست 2008 کو حریت کانفرنس نے کشمیریوں کی معاشی ناکہ بندی کیخلاف مظفرآباد چلوتحریک کی کال دی ، شیخ عبد العزیز کی قیادت میں نکلنےوالی عظیم الشان ریلی پر بھارتی فوج نےچھلا کے مقام پرگولیوں کی بوچھاڑکر دی۔
جس میں زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے56برس کی عمرمیں شیخ عبد العزیز4کشمیریوں سمیت شہید ہوگئے، شیخ عبد العزیز کے جسد خاکی کو شہدا قبرستان سرینگرمیں دفنایا گیا۔
شیخ عبدالعزیزکی تحریک آزادی کشمیرمیں قربانی کےاعتراف میں انہیں شہید عزیمت کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔