پاکستان میں حالیہ ہونے والی بارشوں کے بعد ملک کا سب سے بڑا ڈیم تربیلا مکمل طور پر بھر چکا ہے اور پانی انتہائی سطح کی حد کو چھو گیا ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم مکمل طور پر بھر گیا ہے اور پانی سطح 1550 فٹ کو چھو رہی ہے جو کہ اس ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی بھی انتہائی حد ہے۔
دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 15 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے اور پانی کا اخراج ایک لاکھ 86 ہزار 300 کیوسک ہے۔
- Advertisement -
ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 70 لاکھ 50 ہزار فٹ ہے اور دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 31 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ فٹ ہے۔ یہاں پانی کی آمد 2 لاکھ 28 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 10 ہزار 500 کیوسک ہے۔