جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

درفشاں سلیم کو مداح روزانہ کیا تحفہ بھیجتا تھا؟ اداکارہ نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مداح روزانہ گلدستہ تحفے میں بھیجا کرتا تھا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے مداحوں سے متعلق اظہار خیال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مداح انہیں روزانہ پھولوں کا گلدستہ بھیجتا تھا، مداح بہت کیوٹ ہوتے ہیں اور وہی ہمیں اسٹار بناتے ہیں۔

- Advertisement -

درفشاں سلیم نے بتایا کہ مجھے ’ساگ‘ پسند ہے جب میں نے انسٹاگرام پر ساگ کی تصویر شیئر کی تو اس پر مداحوں نے بے تحاشہ کمنٹس کیے اور ایک مداح نے کہا کہ ہم آپ کو گاؤں سے ساگ بنا کر بھیجیں گے۔

اداکارہ نے کہا کہ ’ڈراموں کی ٹی آر پی سے کوئی فرق نہیں پڑتا مداحوں کے تبصرے معنی رکھتے ہیں جب میں باہر گئی تو لوگوں نے کہا کہ آپ پر ڈرامے میں بہت ظلم ہورہا ہے تو مجھے لگا کہ مداحوں کو اداکاری پسند آرہی ہے۔‘

ایک سوال کے جواب میں درفشاں سلیم نے کہا کہ ’جتنے بھی مشہور ہوجائیں آپ اپنے والدین، رشتے داروں اور دوستوں کے لیے وہی رہتے ہیں۔‘

درفشاں سلیم نے بتایا کہ ’میں ایک تقریب سے گھر آئی اور میں نے جوتے ایسے ہی اتار دیے وہیں سے امی کی آواز آئی کہ جوتے جگہ پر رکھو، تو گھر میں آپ وہی ہوتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ درفشاں سلیم کے انسٹاگرام پر فالوور کی تعداد 1.9 ملین سے زائد ہے اور وہ سوشل میڈیا پر اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اداکارہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریلز بھڑاس، پردیس اور کیسی تیری خود غرضی میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

درفشاں سلیم نے کا نیا ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ جلد اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا جس میں ان کے ہمراہ میکال ذوالفقار مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں