بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

بھارت کا ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو خصوصی سیکیورٹی دینے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت نے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو خصوصی سیکیورٹی دینے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ خصوصی برتاؤ نہیں کیا جائے گا، میگا ایونٹ میں پاکستان کو وہی سہولتیں دی جائیں گی جو دوسرے ملکوں کی ٹیموں کو حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کیلئے کوئی "اسپیشل ٹریٹمنٹ” نہیں ہوگی البتہ جہاں درکار ہوا وہاں مکمل فول پروف سکیورٹی کوور دیا جائے گا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت کی جانب سے قومی ٹیم کو ورلڈکپ کیلئے بھارت جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ کھیل اور سیاست علیحدہ ہے اور پاک بھارت تعلقات انٹرنیشنل اسپورٹس کی راہ میں حائل نہیں ہونے چاہیے البتہ پاکستان کو بھارت میں سکیورٹی پر تحفظات برقرار ہیں، آئی سی سی اور بھارتی حکومت کو تحفظات سے آگاہ کریں گے، امید ہے بھارت میں پاکستان ٹیم کو بھرپور سکیورٹی حاصل ہوگی۔

یاد رہے کہ بھارت میں اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں