جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کل سے بارشوں کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے کل سے سولہ اگست تک ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کردی اور کہا پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسلادھاربارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں ، 13 اگست کو مغربی ہوائیں بھی بالائی علاقوں میں اپنا اثر دکھائیں گی۔

محکمہ موسمیات نے کل سے 16 اگست تک ملک میں بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

- Advertisement -

13 سے 16 اگست کشمیر، گلگت، مری،اسلام آباد،راولپنڈی ودیگرشہروں میں جبکہ 14 سے 16 اگست تک کرم ، لکی مروت، ڈی آئی خان، کرک ، وزیرستان میں بارش کا امکان ہے۔

پندرہ اور سولہ اگست کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، موسیٰ خیل، بارکھان، ژوب، قلات اور خضدار میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور،گوجرانوالہ اورلاہورمیں موسلادھاربارش کےباعث نشیبی علاقے زیرآب آنے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم سندھ کےساحلی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور سندھ کےساحلی علاقوں میں بوندا باندی بھی جاری رہےگی۔

بارشوں کے باعث ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے، گلگت بلتستان کے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں