ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

بلوچستان اسمبلی آج تحلیل کیے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی آج تحلیل کیے جانے کا امکان ہے تاہم نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر حکومت اوراپوزیشن میں مشاورت شروع نہ ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اسمبلی تحلیل کی سمری پر دستخط کردیے اور اسمبلی توڑنے کی ایڈوائز گورنر کو بھیج دی۔

جس کے بعد بلوچستان اسمبلی آج ہی تحلیل کیے جانے کا امکان ہے، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلی آئین کے آرٹیکل ایک سو بارہ ون کے تحت اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائز پر دستخط کردیئے ہیں اور سمری گورنر ہاؤس بھجوادی گئی ہے۔

- Advertisement -

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ آج کسی بھی وقت صوبائی اسمبلی تحلیل کردیں گے، بلوچستان اسمبلی کی آئینی مدت آج رات بارہ بجے پوری ہورہی ہے۔

دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر حکومت اوراپوزیشن میں مشاورت شروع نہ ہو سکی تاہم وزیراعلیٰ نے پیپلزپارٹی کے رہنما میرعلی حسن زہری کا نام تجویزکردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں