جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

رضوانہ تشدد کیس میں اہم پیش رفت، سول جج عاصم حفیظ کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سول جج عاصم حفیظ کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل جے آئی ٹی نے سول جج عاصم حفیظ کو رضوانہ تشدد کیس میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسپیشل جے آئی ٹی نے سول جج اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی اجازت کے بعد سول جج عاصم حفیظ کو طلب کیا جائے گا، خیال رہے کہ ملزمہ سومیا عاصم سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ جمعرات کو گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کے کیس میں اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے ملزمہ سومیا عاصم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔

رضوانہ تشدد کیس، ملزمہ سومیا عاصم کی درخواست ضمانت مسترد

رضوانہ تشدد کیس میں وفاقی پولیس کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، رضوانہ کو ملازمت پر رکھوانے والے ٹھیکیدار مختار کو بھی جمعرات کو شامل تفتیش کر لیا گیا تھا، دوسری طرف رضوانہ کو ابتدائی طبی امداد دینے والے ڈاکٹر نے بیان دینے سے معذرت کر لی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں