ہفتہ, جون 28, 2025
اشتہار

فیروز خان میرے لیے انتہائی قابل عزت شخص ہیں، نجیبہ فیض

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ و میزبان نجیبہ فیض نے بھی فیروز خان کو دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتہائی قابل عزت شخص ہیں۔

افغان نژاد اداکارہ نجیبہ فیض نے فیروز خان کی ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے وضاحت پیش کی کہ وہ اور اداکار صرف اچھے دوست ہیں اور لوگ ان کے بارے میں بے بنیاد اور جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

نجیبہ فیض نے طویل پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ہائیکنگ کی جنون کی حد تک شوقین ہیں کیونکہ اس سے ذہنی و جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے اور ہائیکنگ کے دوران ان کے ساتھ ان کے مختلف دوست بھی جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح کچھ روز قبل شوبز انڈسٹری کے انتہائی نفیس انسان اور بڑے نام فیروز خان بھی ان کے ساتھ ہائیکنگ پر گئے جن کے ساتھ تصاویر بنوائیں جو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ فیروز خان ان کے لیے میرے لیے انتہائی قابل عزت شخص ہیں، مجھے اس بات سے کوئی مطلب نہیں کہ ان کی ذاتی زندگی میں کیا ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی ان کی اور فیروز خان کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئیں تو اس پر بحث شروع ہوگئی اور ہر کسی نے اس پر اپنے ذہن کے مطابق بات کی۔

نجیبہ نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو اپیل کی کہ وہ یک طرفہ غیر مصدقہ معلومات کو نہ پھیلائیں، انہیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ہر انسان کا خاندان ہوتا ہے اور ہر کسی کی اپنی ذاتی زندگی ہوتی ہے۔

نجیبہ فیض نے لکھا کہ ان سے اور فیروز خان سے متعلق غلط خبریں اور معلومات پھیلانے سے انہیں اور ان کے خاندان کو تکلیف پہنچ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیروز خان نے بھی ٹوئٹ میں نجیبہ کو محض اپنی ایک دوست قرار دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں