منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

بیرون ملک سے آنیوالا ملزم ایئرپورٹ پہنچتے ہی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایف آئی اے امیگریشن کی ٹیم نے کراچی ائرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم کو پاکستان پہنچتے ہی گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے وفاقی تحقیقات ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اہلکاروں نے کراچی ائیرپورٹ سے مالاکنڈ پولیس کو مطلوب ملزم کو وطن واپسی پر حراست میں لے لیا۔

عبدالغفار نامی ملزم یو اے ای سے پاکستان پہنچا تھا، ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، ملزم کے خلاف تھانہ سنہ کوٹ میں قتل کا مقدمہ درج تھا۔

- Advertisement -

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف سال 2017 میں مقدمہ درج ہوا تھا اور 6 سال سے قتل کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا، گرفتار ملزم کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں