پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

دو خوفناک مگرمچھ زمین پھاڑ کر باہر نکل آئے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر مگرمچھوں کی کئی ویڈیوز آئے دن وائرل ہوتی ہیں جو تالاب میں اپنی بادشاہت برقرار رکھتے ہوئے اپنا شکار کرتے ہیں لیکن اس بار مگرمچھ نئے انداز سے سامنے آئے۔

حال ہی میں ایسی ہی ایک مگرمچھ سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا خوب وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر لوگ خوف اور حیرت کا شکار ہورہے ہیں۔

22سیکنڈ کی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح دو خوفناک مگرمچھ زمین کے اندر سے یکے بعد دیگرے باہر آتے دکھائی دے رہے ہیں جسے دیکھ کر وہاں موجود لوگ بھی خوفزدہ اور حیران رہ گئے۔

- Advertisement -

مذکورہ ویڈیو میں کچھ لوگ مگرمچھ کو روکنے کی کوشش کرتے نظر آ رہے ہیں اس ویڈیو دیکھنے کے بعد یقین کرنا مشکل ہے۔ اس وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ اے خدا وہ وہاں کیا کر رہے ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے جسے دیکھ کر صارفین بھی دنگ رہ گئے۔ صرف 22 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو اب تک 352.3 ہزار ویوز مل چکے ہیں جب کہ اس ویڈیو کو5 ہزار سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں