جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’جیسے آپ کی مرضی‘ کے ٹیزر نے دھوم مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ کے ٹیزر نے دھوم مچادی۔

ڈرامہ سیریل جیسے آپ کی مرضی میں معروف اداکار میکال ذوالفقار (شیری) اور درفشاں سلیم (علیزے) کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، کرن ملک ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض صبا حمید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نائلہ زہرہ جعفری نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ شیری اور علیزے پسند کی شادی کرتے ہیں لیکن بعد میں دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑے شروع ہوجاتے ہیں۔

شیری اہلیہ سے کہتے ہیں کہ ’دنیا دیکھی ہے تم نے، ایک ملک میں گئی ہو ترکی وہ بھی چھٹیوں کے لیے میں نے دنیا دیکھی ہے۔‘

علیزے کہتی ہیں کہ ’شادی سے پہلے شیری کے پانچ سو افیئرز ہوں گے لیکن انہوں نے ایک بھی بھنک نہیں لگنے دیں۔‘

ایک سین میں شیری کہتے ہیں کہ ’کیا تم نے مجھ سے اجازت لی کہ تم کچھ دنوں کے لیے اپنے گھر جاسکتی ہو۔‘ علیزے کہتی ہیں کہ ’میں اب اجازت لے لیتی ہوں کیا میں ماں کے گھر جاسکتی ہوں۔‘ شیری کہتے ہیں کہ ’نہیں جاسکتیں۔‘

یوٹیوب پر ’جیسے آپ کی مرضی‘ کو ہزاروں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور مداح اس کی پہلی قسط کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں