بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

90 کی دہائی کی اداکارہ عائشہ جھلکا آج کل کہاں ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

آپ کو 90 کی دہائی کی مشہور اداکارہ عائشہ جھلکا تو یاد ہی ہوں گی، آئیے جانتے ہیں کہ وہ آج کل کہاں ہیں اور اب کیا کررہی ہیں؟۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عائشہ جھلکا نے کھلاڑی، ہمت والا، جو جیتا وہی سکندر جیسی کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور بعدازاں انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’گلیم گرل‘ کی امیج سے آزاد ہونا چاہتی ہیں۔

عائشہ جھلکا نے بزنس ٹائیکون سمیر واشی سے شادی کی جن سے ان کی ملاقات والدہ نے کروائی تھی اور جوڑے نے باہمی رضامندی سے اولاد نہ پیدا کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے شادی کے بعد بہت کم فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

عائشہ جھلکا نے 2018 میں فلم ’جینیس‘ کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کی اور مرکزی کردار کی والدہ کا کردار نبھایا۔

ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد چار لاکھ 87 ہزار سے زائد ہے اور وہ 90 کی دہائی کے مشہور گانوں کی ویڈیوز اور اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

عائشہ جھلکا نے حال ہی میں جوہی چاؤلہ، کرشمہ تنا اور سوہا علی خان کے ساتھ ایمیزون پرائم کی ویب سیریز ’ہش ہش‘ پر او ٹی ٹی ڈیبیو کیا تھا۔

آخری بار انہیں مزاحیہ سیریز ’ہیپی فیملی، کنڈیشنز اپلائی‘ میں دیکھا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں