جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف کو کل الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف کو بھی کل ہی گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا اس سے قبل وہ وزیراعظم ہاؤس میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ وزیراعظم ہاؤس میں پرچم کشائی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

پرچم کشائی کے بعد انہیں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

- Advertisement -

بعد ازاں نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی تقریب حلف برداری بھی کل سہ پہر 3 بجےایوان صدرمیں ہو گی اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ان سے حلف لیں گے۔

تقریب حلف برداری کے بعد نگراں وزیراعظم کو خیر مقدمی گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے الوداعی خطاب کریں گے

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج شب قوم سے بھی الوداعی خطاب کریں گے جس میں وہ اتحادی حکومت کی 16 ماہ کی کارکردگی پر روشنی ڈالیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں