پیر, دسمبر 16, 2024
اشتہار

نگراں وزیراعظم پر تحفظات، اختر مینگل نے نواز شریف کو خط لکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بنانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نواز شریف کو خط لکھ دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے ہونے والی مشاورت میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کے نام پر اتفاق ہوا جس کے بعد صدر مملکت نے بھی ان کی تقرری کی سمری پر دستخط کر دیے۔

انوار الحق کاکڑ کی بطور نگراں وزیراعظم تعیناتی پر جہاں ن لیگ، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی کی جانب خیر مقدم کیا گیا وہیں کچھ حلقوں کی جانب سے اس پر تحفظات کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل بھی ان ہی لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے نگراں وزیراعظم کے عہدے کے لیے انوار الحق کاکڑ کی تقرری پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے بی این پی سربراہ نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو خط بھی لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سردار اختر مینگل نے اپنے خط میں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن مسائل کا ذکر گزشتہ سال 22 جولائی کو کیا تھا ان میں کمی کے بجائے مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ مسائل میں اضافے کا الزام وہ کسی کو نہیں دیں گے بلکہ اپنی قسمت کو ہی ذمے دار ٹھہرائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں