جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کراچی : تالاب میں نہاتے ہوئے 3 افراد ڈوب کر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گڈاپ ٹاؤن کے ایک تالاب میں 3افراد نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، ڈوبنے والے تینوں افراد کا تعلق بفرزون سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں تیراکی کے دوران 3 افراد خود پر قابو نہ پاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ریکسیو ٹیموں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تاہم جب تک بہت دیر ہوچکی تھی بعد ازاں تینوں افراد کی نعشوں کو تالاب سے نکال کر قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

پولیس حکام کے مطابق تینوں جاں بحق افراد کی شناخت یوسف، وقاص اور اللہ بخش کے ناموں سے ہوئی ہے، ڈوبنے والے تینوں افراد کا تعلق کراچی کے علاقے بفرزون سے ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ جون میں اسی طرح کے ایک واقعے میں سیشن جج شیخ مبین کیانی اپنے دو بیٹوں اور بہنوئی سمیت پنجاب کے شہر جہلم میں راجہ خالد ڈیم میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں