ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

باڈی بلڈنگ کے ورلڈ ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

باڈی بلڈنگ کے ورلڈ ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی ہے جو ملک کے لیے نہایت خوشی کی خبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوبل پاور لفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل کے تحت پاکستان میں باڈی بلڈنگ کا عالمی ایونٹ رواں سال اکتوبر میں منعقد ہوگا۔

پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر رمیز ابراہیم نے کہا کہ اس عالمی ایونٹ میں بھارت، فرانس، اٹلی، جرمنی، کینیڈا سمیت 30 سے ممالک شرکت کریں گے، اور مسٹر اینڈ مسز یونیورس سمیت 30 کیٹگریز میں 300 سے زائد تن ساز اور ماڈلز شریک ہوں گے۔

ایشین چیمپئن رمیز ابراہیم نے کہا کہ یہ عالمی ایونٹ گلوبل پاور لفٹنگ اینڈ فزیک انٹرنیشنل کے تحت منعقد ہوگا، جس میں پاکستان کی 3 خواتین باڈی بلڈرز بھی پاور لفٹنگ کی کیٹگری میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

انھوں نے کہا باڈی بلڈنگ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اتنے بڑے ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں