جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

راولپنڈی : بینظیر بھٹو اسپتال کے ایکسرے ڈپارٹمنٹ میں خاتون سے زیادتی کا واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : بینظیربھٹو اسپتال کے ایکسرے ڈپارٹمنٹ میں خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، پولیس نے معاونت کے الزام پر ایکسرے ٹیکنیشن عبدالعلیم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں بینظیربھٹواسپتال کے ایکسرے ڈپارٹمنٹ میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، بکرامنڈی کی رہائشی لڑکی علاج کیلئے اسپتال آئی تھی۔

میڈیکل رپورٹ میں تصدیق کے بعدمقدمہ درج کرلیا گیا اور آر پی او راولپنڈی نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

- Advertisement -

بعد ازاں پولیس نے بینظیر بھٹو اسپتال میں خاتون سے زیادتی کے واقعے میں معاونت کے الزام پر ایکسرے ٹیکنیشن عبدالعلیم کو گرفتار کرلیا۔

اسپتال انتظامیہ نے متاثرہ خاتون کے آنے اور جانے کا ریکارڈ پولیس کے حوالےکر دیا ، انتظامیہ نے بتایا کہ متاثرہ خاتون ملزم کیساتھ 3 بجے بینظیر بھٹو اسپتال داخل ہوئی تھی اور 3 بجکر 32 منٹ کر اسپتال سے واپس روانہ ہوئی۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ خاتون سے جنسی زیادتی کے واقعےکا علم پولیس کےذریعے ہوا تھا، خاتون زیادتی کے واقعے پر پولیس سے مکمل تعاون کریں گے۔

ملازم کے ساتھی ملزم فیضان سعیدکیخلاف گزشتہ روز تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں