جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پاکستانی کیمیادان اقبال چوہدری کو تہران یونیورسٹی کی پروفیسرشپ کی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی طبی کیمیادان ڈاکٹر اقبال چوہدری کو پروفیسرشپ کی پیشکش کر دی گئی، پروفیسر اقبال کو تہران یونیورسٹی کی جانب سے پروفیسرشپ کی پیشکش کی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستانی طبی کیمیادان ڈاکٹر اقبال چوہدری کی خدمات کا بیرون ملک بھی اعتراف کیا جارہا ہے، عالمی شہرت یافتہ پروفیسر کو تہران یونیورسٹی کی جانب سے پروفیسرشپ کی پیشکش کی گئی ہے۔

طبی کیمیادان پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری کا نام عالمی سطح پر معروف ہے، انھوں نے عالمی جرائد میں نامیاتی، بایو آرگینک کیمسٹری پر ایک ہزار سے زائد تحقیقی مقالے لکھے ہیں۔

- Advertisement -

پروفیسراقبال کی 76 کتابیں اور 40 ابواب امریکی اور یورپی پریس میں شائع ہو چکی ہیں، پروفیسر اقبال چوہدری کو ایران کے صدر نے خوارزمی انٹرنیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا ہے۔

ڈاکٹر اقبال چوہدری کو آذربائیجان کے صدر نے تعلیمی خدمات کے حوالے سے ای سی او ایوارڈ سے نوازا، اس کے علاوہ وزیر اعظم کی جانب سے بھی پروفیسر اقبال کو کیمسٹری میں کامسٹیک ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں