منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ہزاروں وفاقی ملازمین کی مستقلی : اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بال وزارت خزانہ کی کورٹ میں ڈال دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ملازمین کی ریگولرائزیشن کے معاملے پروزارت خزانہ کو مراسلہ ارسال کردیا، جس میں کہا ہے کہ متعلقہ قوانین کی روشنی میں ملازمین کی ریگولرائزیشن پر فیصلہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت چلی گئی اور ہزاروں وفاقی ملازمین کی مستقلی کا معاملہ لٹک گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بال وزارت خزانہ کی کورٹ میں ڈال دی اور ملازمین کی ریگولرائزیشن کے معاملے پروزارت خزانہ کو مراسلہ ارسال کردیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے وزارت خزانہ کوبھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق انتظامی لحاظ سے فیصلہ کرے اور متعلقہ قوانین کی روشنی میں ملازمین کی ریگولرائزیشن پر فیصلہ کیا جائے۔

- Advertisement -

مراسلے میں کہا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور سے ملازمین کی ریگولرائزیشن کے حوالے سے سفارشات پرعملدرآمد سے متعلق رجوع کیا جائے۔

سابق ایم این اے مندوخیل کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی نے ملازمین کی مستقلی کیلئے تمام سیکرٹریز کو ہدایات جاری کیں اورتمام وفاقی سیکرٹریزکو سکروٹنی کے بعد اپنی ذمہ داری پر ملازمین کو ریگولر کرنے کا کہا تھا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا مراسلے میں کہنا تھا کہ ملازمین کی بھرتی سے متعلق ہدایات بہت واضح ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے متاثرہ ملازمین کی مستقلی سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی ، خصوصی کمیٹی رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل کی سربراہی میں قائم کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں