جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا ایک اورواقعہ انتہائی پریشان کن ہے ، شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا ایک اورواقعہ انتہائی پریشان کن ہے، ان اقدامات کو نہ روکنا پریشان کن ہے، واقعات پر محض افسوس اور مذمت کافی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شہبازشریف نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر اپنے بیان میں کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا ایک اورواقعہ انتہائی پریشان کن ہے، واقعات کا ہونا ثابت کرتا ہے ان کے پیچھے گھناؤنا،مذموم اورشیطانی ارادہ ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسےاقدامات کامقصددنیابھرکےمسلمانوں کےجذبات کوٹھیس پہنچانا ہے، ان اقدامات کو نہ روکنا پریشان کن ہے۔

- Advertisement -

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سویڈن حکومت کی ایسےواقعات کی روک تھام کیلئے کارروائی کافقدان ہے، قرآن کی بے حرمتی کے واقعات پرمحض افسوس اور مذمت کافی نہیں ہے، مقدس ہستیوں اور کتب کی بےحرمتی بین المذاہب ہم آہنگی کونقصان پہنچاتی ہے۔

یاد رہے سویڈن میں ایک بار پھر کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہوئے قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی ہے، عراق سے تعلق رکھنے والے دو ملعون سلوان مومیکا اور سلوان نجم نے شاہی محل کے سامنے مرکزی چوک پر قرآن پاک کا نسخہ شہید کیا۔

ناپاک جسارت کو روکنے کی کوشش کرنے والے مسلمان نوجوان کو پولیس نےگرفتارکرلیا، واقعےکے وقت پولیس کی بھاری نفری موجود تھی، جو واقعہ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو روکتی رہی۔

دونوں ملعون افراد کو سویڈن کے آزادی اظہار کے قانون کے تحت قرآن پاک کی بے حرمتی کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا، جس کے بعد مسلمانوں کو قرآن پاک کے شہید صفحات جمع کرنےکی اجازت دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں