جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سینئر صحافی جان محمد مہر کا قتل، 5 سینئر افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی قائم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ، تحقیقاتی ٹیم واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکرے گی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کی تحقیقات کے لئے 5 سینئر افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی بنا دی، تحقیقاتی ٹیم واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکرے گی۔

کمیٹی ڈی آئی جی ٹریفک لائسنس تنویر اوڈھو کی سربراہی میں بنائی گئی ہے ، ایس ایس پی سکھرسنگھارملک،ایس ایس پی خیرپورروحیل کھوسو ، ایس ڈی پی اوگمبٹ نعمان ظفراورایس پی سی ٹی ڈی سکھرعبدالقیوم کلوڑ ٹیم میں شامل ہیں۔

- Advertisement -

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم ملزمان کی گرفتاری کیلئےہرممکن کوشش کرے گی، تمام فرانزک اور ڈیجیٹل شواہد اکھٹے ہونے کو یقینی بنایا جائے، تفتیش کے دوران عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کئے جائیں۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ تحقیقات کے دوران سرکاری وکیل سے بھی مشورہ لیا جانا چاہیے، کمیٹی کاچیئرمین سندھ پولیس کےکسی بھی افسرسےتعاون طلب کرسکتاہے، ہر 3روزبعدکیس کی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں