ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

وہاب کی ریٹائرمنٹ پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا کہے کہ شائقین وہاب ریاض کے شاندار اسپیل ہمیشہ یاد رکھیں گے، ان کی فاسٹ باؤلنگ ٹیم کی طاقت تھی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا وہاب ریاض کی ریٹائرمنٹ پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وہاب ریاض کی فاسٹ باؤلنگ ٹیم کی طاقت تھی، فاسٹ بولر کا شانداراسپیل شائقین کو ہمیشہ یار رہے گا۔

ذکا اشرف کا مزید کہنا تھا کہ وہاب ریاض کا کئی یادگار میچز اور ٹورنامنٹس میں اہم کردار ہے، ہم وہاب ریاض کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ لیف آرم فاسٹ بولر کے تجربے اور مہارت کو یاد کیا جائے گا، امید ہے وہاب کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ وہاب ریاض ہمیشہ پاکستان کرکٹ فیملی کا حصہ رہیں گے، ہم مستقبل میں ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں